ذرائع:
بہار:بہار میں فلور ٹیسٹ سے پہلے نتیش کمار کو بڑی جیت حاصل ہوئی ہے۔ اسمبلی کے اسپیکر اودھ بہاری چودھری کو اسپیکر کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ بہار اسمبلی کے اسپیکر کے خلاف ایوان میں عدم اعتماد کی تحریک پیش کی گئی، جس میں 125 ایم ایل ایز نے اس تحریک کے حق میں اور 112 ایم ایل ایز نے اس کے خلاف ووٹ دیا۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ بہار میں حکمراں نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) نے اسمبلی اسپیکر اودھ بہاری چودھری کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کیا، جس پر پیر کو ایوان میں غور کیا گیا۔چیف منسٹر نتیش کمار نے ایک پندرہ دن پہلے عظیم اتحادسے علاحدگی اختیار کر لی تھی اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی قیادت
والی این ڈی اے میں واپس آ گئے تھے۔ راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے رہنما اودھ بہاری چودھری، جو پچھلی عظیم اتحاد حکومت کا حصہ تھے، نے اپنی پارٹی کے اقتدار سے باہر ہونے کے بعد اپنا عہدہ چھوڑنے سے انکار کر دیا تھا۔
قابل ذکر ہے کہ بہار میں اقتدار کھونے والی راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کو پیر کو بہار اسمبلی کے اندر اس وقت جھٹکا لگا جب اس کے کم از کم تین ایم ایل ایزنے حکمراں جماعت کی تائید کی۔
اس کے ساتھ ہی بہار کےچیف منسٹر نتیش کمار نے اسمبلی میں اپنی حکومت کے لئے اعتماد کا ووٹ پیش کیا۔ اس دوران تیجسوی یادو نے کہا کہ میں نے ہمیشہ نتیش کمار کو دسرتھ سمجھا تھا، مجھے نہیں معلوم کن وجوہات کی وجہ سے انہیں عظیم اتحادچھوڑنا پڑا۔