ذرائع:
تلنگانہ میں سیاست میں حصہ نہ لینے کاانتباہ
حیدرآباد: جیسا کہ جنا سینا پارٹی کے سربراہ پون کلیان تلنگانہ میں انتخابی میدان میں اترنے کی تیاری کر رہے ہیں، انہیں عثمانیہ یونیورسٹی کے ایک نامعلوم طلباء گروپ کی مخالفت کا سامنا ہے۔واضح رہے کہ عثمانیہ یونیورسٹی کے طلباء نے جنا سینا لیڈر کو ریاست میں سیاست کرنے کے خلاف انتباہ دیا ہے۔
عثمانیہ یونیورسٹی کی جے اے سی کے طلباء نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا کر کیمپس میں احتجاج کیا۔ ان کا کہنا
تھا کہ جنا سینا لیڈر سنجیدہ سیاست دان نہیں ہے اور انہیں عوامی مسائل سے کوئی سروکار نہیں ہے۔ طلباء نے مزید کہا کہ ہم انہیں یہاں سیاست میں حصہ لینے کی اجازت نہیں دیں گے۔
دریں اثنا، جنا سینا پارٹی نے تلنگانہ میں 30 نومبر کو ہونے والے اسمبلی انتخابات کے لئے 8 سیٹوں پر امیدواروں کا اعلان کیا ہے۔ جنا سینا نے ریاست میں انتخابات لڑنے کے لئے تلنگانہ بی جے پی کے ساتھ اتحاد کیا ہے۔ پارٹی نے کوکٹ پلی، تانڈور، کوداڑ ناگرکرنول، کھمم، کوتہ گوڑم وائرا (ایس ٹی) اور اشواراوپیٹ (ایس ٹی) اسمبلی حلقوں میں امیدوار کھڑے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔