جنیوا، 19 مارچ (یواین آئی) دنیا کے 150 سے زائد ممالک میں فیل چکے کورونا وائرس (كووڈ -19) کے تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس خطرناک وائرس سے 786 افراد ہلاک اور تقریب 15123 نئے کیس درج کیے گئے ہیں۔
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی ۔ ڈبلیو ایچ او کے مطابق مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 8593 ہو گئی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس وائرس کے 15،123 نئے کیس درج کیے گئے ہیں۔ دنیا بھر میں اس وقت 206،250 افراد کورونا وائرس کی زد میں ہے جبکہ چین میں 81،155 لاکھ اس وائرس سے متاثر ہیں اور تقریباً 3245 افراد کی اس وائرس کے زد میں آنے کے بعد موت ہو گئی
ہے۔
ڈبلیو ایچ او کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران چین میں کورونا وائرس سے 13 اور چین کے باہر 773 افراد کی موت ہوئی ہے۔ چین میں اب تک 3245 افراد کی اس وائرس کی زد میں آنے سے موت ہوئی ہے جبکہ باقی اموات چین کے باہر ہوئی ہے۔
کورونا وائرس سے اب تک مغربی بحرالکاہل کے علاقے میں 3357، یوروپی علاقے میں 3352، جنوب مشرقی ایشیائی خطہ میں 538، مغربی ایشیا کے علاقہ میں 1010، امریکہ کے قریب پڑنے والے علاقوں میں 68 اور افریقی علاقے میں 4 افراد کی موت ہوئی ہے۔
اس کے علاوہ یہ وائرس دنیا کے 150 سے زائد ممالک میں اپنے پاؤں پھیلا چکا ہے اور چین سمیت دنیا کے دیگر ممالک میں صورتحال انتہائی سنگین ہیں۔