لندن ، 25 فروری (یواین آئی ) برطانیہ کی ایک عدالت نے جمعرات کے روز پنجاب نیشنل بینک (پی این بی) گھپلے میں ملوث ملزم نیرو مودی کو ہندوستان کے حوالے کرنے کا حکم دیا۔ ان پر پی این بی کے 2 ارب امریکی ڈالر کے گھپلہ کا الزام ہے۔ یہ گھپلہ فروری 2018 میں سامنے آیا تھا اور اس کے بعد وہ برطانیہ فرار ہوگیا تھا ، جہاں اس نے سیاسی پناہ کے حصول کے لئے عرضی دی تھی۔
ویسٹ منسٹر کی
ایک عدالت نے طویل عرصے سے جاری قانونی تنازعہ کے بعد بالآخر ہندوستان کے اس کیس کو قبول کرلیا کہ نیرو مودی نے گواہوں کو دھمکی دی تھی اور شواہد میں چھیڑ چھاڑ کی تھی۔
ڈسٹرکٹ جج سموئیل گوجے نے ذہنی حالت سے متعلق ان کی عرضی کو مسترد کرتے ہوئے اسے ہندوستان کے حوالے کرنے کا فیصلہ سنا یا اور یہ بھی کہا کہ ممبئی کے آرتھر روڈ جیل میں انہیں مناسب طبی نگہداشت فراہم کی جائے گی۔