نئی دہلی،22 فروری (یواین آئی) حکومت نے ممنوعہ تنظیم ’سکھ فار جسٹس‘ سے متعلق ایپس ،ویب سائٹس اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو بلاک کرنے کا حکم دیا ہے اطلاعات و نشریات کی وزارت کی جانب سے منگل کو دی گئی معلومات کے مطابق غیرملک سے چلائے جارہے ’پنجاب پالیٹکس ٹی وی ‘ کے ایپس ،ویب سائٹ اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو بلاک کرنے کا حکم دیا گیا ہے،جس کا سکھ فار جسٹس تنظیم کے ساتھ تعلق ہے الزام ہے کہ اس چینل نے پنجاب اسمبلی انتخابات کے دوران عوامی نظام کو
بگاڑنے کےلئے آن لائن میڈیا کا استعمال کرنے کی کوشش کی حکومت نے 18 فروری کو انفارمیشن ٹیکنولوجی کے تحت ہنگامی طاقتوں کا استعمال کرکے ان ڈیجیٹل میڈیا اکاؤنٹس کو بلاک کیا ہے۔
وزارت نے پریس ریلیز جاری کرکے کہا کہ بلاک کئے گئے ایپس،ویب سائٹ اور سوشل میڈیا کھاتوں کے مواد میں فرقہ وارانہ انتشار اور علحیدگی اور علحیدگی کو بھڑکانے کا مواد تھا اور یہ مواد ہندوستان کی خودمختاری ،سالمیت ،ریاست کی سکیورٹی اور عوامی نظام کےلئے نقصان دہ پائے گئے۔