دبئی/1نومبر(ایجنسی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیویارک کے علاقے مین ہیٹن میں ٹرک سے راہ گیروں کو روندے جانے کے واقعے کے بعد امریکا آنے والے مسافروں کی نگرانی اور جانچ کے اقدامات کو مزید سخت کر دینے کے احکامات جاری کیے ہیں۔
ٹرمپ نے اپنی ٹوئیٹ میں تحریر کیا کہ "میں نے داخلہ سکیورٹی کے حکام کو حکم دیا ہے کہ جانچ کے موجودہ پروگرام کو سخت کر دیا جائے"۔
nastaleeq";="" font-size:="" 18px;="" text-align:="" start;"="">گزشتہ ہفتے عالمی فضائی کمپنیوں نے امریکا کا رخ کرنے والے مسافروں کے سکیورٹی انٹرویوز پر عمل درامد شروع کر دیا۔
ٹرمپ نے واقعے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملہ آور "ذہنی طور پر بیمار" شخص ہے۔ انہوں نے حملے کو دہشت گرد کارروائی قرار دیتے ہوئے زور دیا کہ "مشرق وسطی میں داعش تنظیم کے کچلے جانے کے بعد ہم پر لازم ہے کہ اسے اپنے ملک میں واپس آنے یا داخل ہونے نہ دیں"۔