: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 31 جولائی (یو این آئی) راجیہ سبھا میں منی پور کی صورتحال پر بحث کے حوالے سے حکمراں پارٹی اور اپوزیشن کے ارکان نے پیر کو زبردست ہنگامہ کیا جس کی وجہ سے قاعدہ 176 کے تحت اس پر مختصر مدت کی بحث شروع نہ ہوسکی
اور چار التوا کے بعد ایوان کی کارروائی کل تک کے لیے ملتوی کردی گئی ظہرانے کے وقفے کے بعد دو بار ملتوی ہونے کے بعد سہ پہر 3.30 بجے کارروائی شروع ہوئی تو حکمراں اور اپوزیشن کے ارکان اپنی اپنی نشستوں سے اٹھ کر نعرے بازی کرنے لگے۔