نئی دہلی، 12 دسمبر (ایجنسی) کانگریس، تیلگو دیشم پارٹی (ٹی ڈی پی)، انادرمک اور شیوسینا ارکان کے مختلف معاملوں پر هنگامے کے سبب آج لوک سبھا میں کام کاج نہیں ہوسکا اور ایوان کی کارروائی دن بھر کے لئے ملتوری کردی گئی۔
دن میں 12 بجے تک ملتوی کئے جانے کے بعد جیسی ہی کارروائی دوبارہ شروع کی گئی کانگریس، تیلگو دیشم پارٹی (ٹی ڈی پی)، انادرمک اور شیوسینا ارکان اپنے اپنے مطالبات کی تختیاں لیکر ایوان کے بیچوں بیچ آ گئے۔
start;">کانگریس کے ارکان رافیل طیارے کے خریداری کے سودے کی جانچ کا مطالبہ کررہے تھے۔ انہوں نے ہاتھوں میں تختیاں اٹھا رکھی تھیں جن پر 'یہ سرکار سوٹ بوٹ کی، جملہ، جھانسہ اور رافیل لوٹ کی' لکھا تھا۔
حکومت کی اتحادی پارٹی شیو سینا کے ارکان رام مندر کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے 'ہر ہندو کی یہی پکار، پہلے مندر پھر سرکار' کے نعرے لگا رہے تھے۔ انہوں نے بھی ہاتھوں میں اپنے مطالبات کی تختیاں لے رکھی تھیں۔انا درمک کے ممبران کاویری آبی تقسیم اور کسانوں کے معاملے پر ہنگامہ کررہے تھے۔ ان کی تختیوں پر 'تمل ناڈو کے ادھیکاروں کی رکشا کرو' کے نعرے تحریر تھے۔