the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی،23 ستمبر (یواین آئی) اہم اپوزیشن پارٹی کانگریس کی قیادت میں آج متعدد اپوزیشن پارٹیوں کے اراکین نے کسان مخالف اور مزدور مخالف بلوں کے خلاف پارلیمنٹ ہاؤس احاطے میں گاندھی جی مسجمے سے امبیڈکرجی کے مجسمے تک مارچ نکالا۔
اپوزیشن کے آٹھ اراکین کی معطلی اور زرعی اصلاحات بلوں میں ترمیم کے مطالبے کے سلسلے میں منگل سے ہی کارروائی کا بائیکاٹ کررہی ہے۔ کانگریس کے ساتھ ساتھ ترنمول کانگریس،سماج وادی پارٹی ، لیفٹ پارٹی ، ڈی ایم کے ، آر جے ڈی ، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی ، عام آدمی پارٹی ، آئی یو ایم ایل ، جنتا دل ایس جیسی اپوزیشن پارٹیوں کے ممبران اجلاس کا



بائیکاٹ کررہے ہیں۔
قبل ازیں ، ان تمام پارٹیوں کے رہنماؤں نے حکمت عملی کو آگے بڑھانے کے لئے اپوزیشن کے رہنما غلام نبی آزاد کے چیمبر میں ملاقات کی۔ اجلاس کے بعد ، اپوزیشن ممبران نے پارلیمنٹ کمپلیکس میں گاندھی کے مجسمے سے امبیڈکر کے مجسمے تک مارچ نکالا۔
سینئر کانگریسی رہنما جیرام رمیش نے احتجاجی مارچ کی ایک تصویر کو ٹویٹ کیا ، ’’کانگریس کے ممبران اور ہم خیال پارٹیوں نے کسانوں اور مزدور مخالف بلوں کے خلاف احتجاج کرنے کے لئے پارلیمنٹ کمپلیکس میں گاندھی کے مجسمے سے امبیڈکر کے مجسمے تک مارچ کیا۔ یہ بل مودی حکومت کے ذریعہ غیر جمہوری انداز میں منظور کرائے گئے ہیں۔ ‘‘

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.