the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی 9 دسمبر(یواین آئی) کانگریس کے سابق صدرراہل گاندھی سمیت اپوزیشن کے پانچ رہنماوں نے بدھ کو صدر رام ناتھ کووند سے ملاقات کرکے کسان تحریک کے پیش نظر حکومت سے زراعت سے متعلق تینوں قوانین واپس لینے کا مطالبہ کیا مسٹر گاندھی نے ملاقات کے بعدراشٹرپتی بھون کے باہر صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن لیڈران نے صدر سے کہا کہ حکومت کسانوں کے مفادات کو کچل رہی ہے جس کے سبب کسان سڑکوں پر ہیں اس لیے کسانوں کی تحریک کو ختم کرنے کے لیے وہ حکومت کو اس تینوں قوانین کو واپس لینے کی ہدایت دیں۔
انہوں نے کہا،’’ جس طرح یہ



تینوں بل منظور ہوئے ہیں، وہ طریقہ ہی غلط تھا اور اس سے کسان کا حکومت پراعتماد ٹوٹا ہے۔ سردی میں کسان دھرنے پر بیٹھے ہیں اور کسانوں مخالف حکومت ان کی نہیں سن رہی ہے۔ جب تک کسانوں کی بات تسلیم نہیں کی جاتی ہے، وہ سڑکوں سے ہٹیں گے نہیں۔
نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے رہنما شرد پوار نے کہا کہ کسان تیرہ روز سے سردی سے سکڑ رہے ہیں اور سڑکوں پر دھرنا ومظاہرہ کررہے ہیں لیکن حکومت ان کی خبر نہیں لے رہی ہے۔ ایسی حالت میں اپوزیشن لیڈران کا فرض تھا کہ ملک کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کرکے حقائق سے آگاہ کرائیں، اسی وجہ سے آج یہ صدر سے ملاقات تھی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.