the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
حیدرآباد، 11 جولائی (اعتماد) کانگریس لیڈر اور لوک سبھا کے اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے کہا کہ منی پور کی اندرونی صور تحال ٹھیک نہیں ہے اور پوری ریاست دو حصوں میں بٹی ہوئی ہے، اسی لیے وزیر اعظم نریندر مودی کو وہاں جا کر لوگوں کے مسائل سننے کے بعد لوگوں سے امن کی اپیل کرنی چاہئے راہول گاندھی نے کہا کہ وہ تیسری بار منی پور گئے ہیں لیکن انہیں افسوس ہے کہ وہاں حالات معمول پر نہیں آرہے ہیں۔ وزیراعظم نریندر مودی کو خود وہاں جانا چاہئے اور لوگوں



سے امن کی اپیل کرنی چاہئےتاکہ حالات معمول پرآسکیں۔ انہوں نے کہا، منی پور میں تشدد شروع ہونے کے بعد میں تیسری بار یہاں آیا ہوں لیکن بد قسمتی سے حالات میں کوئی بہتری نہیں آئی ہے۔ آج بھی ریاست دو ٹکڑوں میں بٹی ہوئی ہے۔ گھر جل رہے ہیں، معصوم جانیں خطرے میں ہیں اور ہزاروں کنبے ریلیف کیمپوں میں رہنے پر مجبور ہیں۔ کا نگریس پارٹی اور انڈیا الائنس پارلیمنٹ میں پوری طاقت کے ساتھ منی پور میں امن کی ضرورت کو اٹھا کر حکومت پر اس سانحہ کو ختم کرنے کے لیے دباؤ بنائے گا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.