چنڈی گڑھ،16اپریل (یواین آئی)پنجاب کی عام آدمی پارٹی (آپ)حکومت نےایک جولائی سے ہفتے کو 300 یونٹ بجلی مفت کا اعلان کیا جبکہ اپوزیشن اور شرومنی اکالی دل کے رہنماؤں نے اعلان پر سوال کھڑے کئے۔
یہ اعلان حکومت کے دور کا ایک مہینا پورا ہونے پر آج اہم روزناموں میں ایک مہینے کی رپورٹ کارڈ کے مکمل پہلے صفحہ کے اشتہار کے طورپر کیا گیا ہے۔مفت بجلی آپ کا انتخابات میں بنیادی وعدہ تھا اور دو دن پہلے دہلی میں پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال سے میٹنگ کے بعد وزیراعلی بھگونت مان نے کہا تھا کہ 16 اپریل کو وہ ’اچھی
خبر‘سنائیں گے۔
پنجاب پردیش ٹرانسمیشن کارپوریشن لمیٹڈ کے امیدواروں کو تقرری کے خطوط دینے کے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے اور پھر وزیراعلیٰ کے دفتر سے ایک ویڈیو پیغام میں مسٹر مان نے واضح کیا کہ درج فہرست ذاتوں، خط افلاس سے نیچے زندگی گزارنے والے خاندانوں اورمجاہد آزادی وغیرہ کے زمرے میں،جنہیں 200 ماہانہ مفت بجلی کے یونٹ ملتے تھے، 300 یونٹ مفت بجلی ملتی رہے گی اور بل (جو دو ماہ پر آتا ہے) صرف دو ماہ میں 600 یونٹ سے زائد خرچ کرنے والی بجلی پرہی آئے گا۔ مثال کے طور پر اگر کسی کے گھر کی بجلی کی کھپت 640 یونٹ ہے تو بل صرف 40 یونٹ آئے گا۔