the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
نئی دہلی، 17جولائی (ایجنسی) وزیراعظم نریندر مودی نے تمام اپوزیشن جماعتوں سے پارلیمنٹ کامانسون اجلاس خوش اسلوبی سے چلانے میں تعاون کرنے کی اپیل کرتے ہوئے آج کہاکہ وہ جو بھی معاملہ یا مسئلہ اٹھائیں گے حکومت اس پر ضابطہ کے مطابق بحث کرانے کے لئے تیار ہے۔

پارلیمانی امور کے و زیر اننت کمار نے اجلاس شروع ہونے سے ایک دن پہلے حکومت کی طرف سے منگل کو بلائی گئی کل جماعتی میٹنگ کے بعد نامہ نگاروں سے کہاکہ میٹنگ بہت اچھے ماحول میں ہوئی اور اس میں کانگریس سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں نے متحد ہوکر ایوان چلانے کے لئے مکمل تعاون کرنے کی بات کہی۔ میٹنگ میں مختلف قانونی کاموں اور قومی مسائل نیز امور پر بات



چیت ہوئی۔ اپوزیشن جماعتوں نے ایوان میں ان کی طر ف سے اٹھائے جانے والے امور کے بارے میں بتایا۔

مسٹر کمار نے بتایا کہ میٹنگ میں وزیراعظم نے تمام جماعتوں سے اجلاس کے دوران کام کاج میں تعاون کرنے کی اپیل کی۔ 

وزیراعظم نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں دونوں ایوانوں میں اپنے امور کو اٹھائیں اور ان پر مثبت بحث کریں لیکن ایوان کو چلانے کی ہر ممکن کوشش ہونی چاہئے ۔ اس سے خیالات کے تبادلہ کا موقع ملے گا اور حکمراں فریق کو بھی مختلف موضوعات پر آگے بڑھنے کا موقع ملے گا۔ مسٹر مودی نے کہاکہ یہ حکمراں فریق ، اپوزیشن اور عام لوگوں سب کے لئے اچھی اور فائدہ کی حالت ہوگی۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.