: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی ، 14 اکتوبر (یو این آئی) اسرائیل کے تل ابیب سے آپریشن اجے کے تحت 235 ہندوستانی شہریوں کو لے کر دوسری چارٹر پر و از ہفتہ کی صبح قومی دارالحکومت کاپہنچی۔ وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کہا کہ آپریشن اجے کے تحت دودنوں میں 447 ہندوستانیوں کو ہندوستان واپس لایا گیا ہے۔ تل ابیب سے دوسری پرواز 235 شہریوں کو لے کر کل رات روانہ ہوئی تھی۔ مرکزی
وزیر راج کمار رنجن سنگھ نے آج صبح ہوائی اڈے سے باہر آنے والے تمام 235 ہندوستانی شہریوں کا پر تپاک استقبال کیا۔ اسرائیل میں کام کرنے والے ان 235 مسافروں نے حکومت ہند کے اس اقدام کی بہت تعریف کی۔ اس سے پہلے جمعہ کو 212 مسافروں کے ساتھ پہلی پرواز دہلی پہنچی تھی۔ تمام مسافروں نے حکومت ہند کا شکر یہ ادا کیا اور اوندے ماترم اور ابھارت ماتا کی جئے ' کے نعرے لگائے۔