نئی دہلی، 28 مئی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے بجلی کے شعبے میں آپریٹنگ کارکردگی بڑھانے کی ضرورت بتاتے ہوئے صارفین کے اطمینان کو زیادہ سے زیادہ اہمیت دینے کو کہا ہے۔
مسٹر مودی نے ایک اجلاس میں بجلی کی وزارت اور جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت کے کام کاج کا جائزہ لینے کے دوران یہ بات کہی۔ اجلاس میں بجلی کے شعبے کی اہم مسائل کے حل کے لئے مختلف پالیسی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا جن میں نظر ثانی ٹیرف پالیسی اور بجلی (ترمیمی) بل 2020
شامل ہیں۔
وزیر اعظم نے بجلی کے شعبے کی آپریشنل کارکردگی میں اضافہ کو یقینی بناتے ہوئے صارفین کے اطمینان میں اضافہ کی ضرورت پر خصوصی زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ بجلی سیکٹر، خاص طور پر بجلی کی ترسیل کے شعبے میں جو مسائل ہیں وہ سب کے سب علاقوں اور ریاستوں میں ایک جیسے نہیں ہیں۔ لہذا وزارت کو تمام ریاستوں کے لئے ٹھیک ایک جیسا ہی حل تلاش کرنے کے بجائے ہر ریاست کو بہتر کارکردگی کے لئے حوصلہ افزائی کرنے کے ساتھ ساتھ ریاست پر مرکوز مخصوص حل پیش کرنے چاہئے۔