نئی دہلی، 16 جون (یواین آئی)وزیراعظم نریندر مودی نے ملک کی معیشت کو پٹری پر لانے کے لئے کورونا وائرس کے انفیکشن کو روکنے پر زور دیتے ہوئے آج کہا ہے کہ جتنی ہم اس میں کامیابی حاصل کریں گے اتنی ہی زیادہ ہماری معیشت کھلے گی اور روزگار کے مواقع میں اضافہ ہوگا۔
کورونا وبا کی وجہ سے پورے ملک میں نفاذ لاک ڈاؤن کے پانچویں مرحلے میں دی گئی رعایتوں اور چھوٹ کے بعد لوگوں کے کام کے لئے گھروں سے باہر آنے کے ساتھ ہی پورے ملک
میں انفیکشن کے معاملوں میں تیزی سے اضافہ ہونے کے دوران اکیس ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کے وزرائے اعلی کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ سے بات چیت کے پہلے مرحلے مCORONA , MODI , ECONOMY,یں مسٹر مودی نے یہ بات کہی۔
کورونا وبا کے بعدمسٹر مودی کی وزرائے اعلی کے ساتھ یہ چھٹی میٹنگ ہے۔ میٹنگ شروع ہونے سے پہلے انہوں نے وزرائے اعلی کے سامنے اپنی بات پیش کی اور صورت حال سے نمٹنے اور معیشت کوآگے لے جانے کے لئے مشورے طلب کئے۔