the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی ، 11 اگست (یو این آئی) پیگاسس جاسوسی کیس ، کسانوں کے مسئلے اور مہنگائی پر پارلیمنٹ کے مون سون سیشن میں اپوزیشن اور حکومت کے درمیان جاری تعطل کی وجہ سے ایوان میں صرف 22 فیصد کام کاج ہوا ایوان زیریں لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے بدھ کو 17 ویں ایوان زیریں یعنی لوک سبھا کے چھٹے سیشن کے اختتام پر کہا کہ اس سیشن میں ایوان کا کام کاج توقع کے مطابق نہیں تھا۔ مسلسل تعطل کی وجہ سے اس سیشن میں ایوان کی کل 17 نشستوں میں صرف 21 گھنٹے اور 14 منٹ کام ہوا۔
انہوں نے کہا کہ میٹنگ کے لیے طے شدہ 96 گھنٹوں میں سے



ایوان میں مجموعی طور پر 74 گھنٹے 46 منٹ تک کام نہیں ہو سکا۔ اس وجہ سے اس سیشن میں ایوان کی کارکردگی صرف 22 فیصد رہی۔
اوم برلا نے کہا کہ ایوان زیریں کے چار نئے ممبران نے 19 جولائی کو سیشن کے آغاز پر رکنیت کا حلف لیا۔ سیشن کے دوران کچھ اہم مالیاتی اورقانون سازی کا کام ایوان میں انجام دیا گیا۔ اس سیشن کے دوران 13 سرکاری بل پیش کئے گئے۔ آئین (127 ویں) ترمیمی بل ، 2021 سمیت 20 اہم بل منظور کئے گئے۔ سیشن کے دوران مسلسل مداخلتوں کے باوجود وقفہ سوالات میں 66 نشان زدہ سوالات کے زبانی جواب دیئے گئے۔
جاری،یواین آئی،اظ
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.