the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
نئی دہلی ، 15 اگست (یو این آئی) پوری انسانیت کے سامنے کورونا کو سب سے بڑا چیلنج قرار دیتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کے روز کہا کہ اس چیلنج کے خلاف ہم وطنوں نے متحد ہو کر مقابلہ کیا اور اس کے نتیجے میں 54 کروڑ سے زیادہ لوگوں کے ٹیکے لگائے جاچکے ہیں ، اور کوون جیسے آن لائن سسٹم دنیا کو اپنی طرف متوجہ کر رہے ہیں۔
75 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعے کی فصیل سے قوم سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر مودی نے طبی کارکنوں ، سائنسدانوں اور تمام متعلقہ لوگوں کا



شکریہ ادا کیا جنہوں نے کورونا کے خلاف جنگ میں حصہ لیا۔
انہوں نے کہا’’کورونا کا یہ دور ہمارے ملک کے سامنے ایک بڑے چیلنج کے طور پر آیا ہے اور ہندوستان کے لوگوں نے یہ جنگ تحمل اور صبر سے لڑی ہے۔
کورونا ویکسین کی تیاری میں ملک کے سائنسدانوں کی شراکت کو سراہتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ اگر ویکسین نہ بنائی جاتی تو کیا ہوتا ، یہ سوچ کر دل دہل جاتا ہے کیونکہ پولیو ویکسین بنانے میں اتنے سال لگے ، انہوں نے کہا کہ ہمارے سائنسدان دانشمندی سے کام کر رہے ہیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.