سری نگر، 18 اپریل (یو این آئی) جموں و کشمیر کا 86 کلو میٹر تاریخی مغل روڈ کو تازہ برفباری اور سڑکوں کی پھسلن کی وجہ سے دو روز قبل بند کردیا گیا تھا ، جسے آج صبح ایک جانب سے آمدورفت کے لئے کھول دیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ لداخ کو جوڑنے والی 300 کلو میٹر سری نگر-جموں قومی شاہراہ کو
بھی گاڑیوں کی آمدورفت کے لئے کھول دیا گیا ہے۔
ٹرانسپورٹ پولیس کے افسر نے آج یو این آئی سے بات چیت کے دوران بتایا کہ جنوبی کشمیر میں شوپیاں کو جوڑنے والی قومی شاہراہ کو برف ہٹانے کے بعد اور موسم میں سدھار آنے کے بعد ایک جانب سے آنے جانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔