نئی دہلی، 17 دسمبر (یو این آئی) حکومت نے منگل کو لوک سبھا میں 'ون نیشن ون الیکشن' بل پیش کیا اور اپوزیشن نے اسے وفاقی ڈھانچے کے خلاف کہتے ہوئے اسے واپس لینے کا مطالبہ کیا انگریس کے منیش تواری نے اس بل کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہماری جمہوریت اور وفاقی ڈھانچے کے خلاف ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں وفاقیت کا نظام ہے اور یہ بل آئین کے اس نظام کے مکمل خلاف ہے سماج وادی پارٹی کے دھر میندر یادو نے بل کی مخالفت کی اور اسے
آئین کی بنیادی روح کے خلاف قرار دیا۔ انہوں نے اس بل کو آمریت کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے حکومت سے انہیں واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ کانگریس کے گورو گو گوئی نے اس بل کو ملک کے ووٹروں کے حق رائے دہی پر حملہ قرار دیا۔ انہوں نے بل کو پارلیمنٹ کی مشترکہ کمیٹی (جے پی سی) کو بھیجنے کا مطالبہ کیا۔ اس بل میں صدر کو ریاستوں کو تحلیل کرنے کا پہلے سے زیادہ اختیار دیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کو ریاستی حکومتوں کو تحلیل کرنے کا اختیار بھی دیا گیا ہے جو کہ غلط ہے۔