پٹنہ 24 مئی ( یواین آئی ) حکومت بہار نے عالمی وبا کو پھیلنے سے روکنے کیلئے لگائے گئے لاک ڈاﺅن کو ایک جون تک بڑھا دیا ہے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے سموار کو کرائسس مینجمنٹ گروپ ( سی ایم جی ) کے اجلاس کے فوراً بعد خود سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ ٹوئٹر پر اس سے متعلق جانکاری دی انہوں نے کہاکہ کورونا انفیکشن کے مد نظر 5
مئی 2021 سے تین ہفتہ کیلئے لاک ڈاﺅن نافذ کیا گیا تھا ۔ آج پھر سے کابینی رفقاءاور افسران کے ساتھ حالات کا جائزہ لیا گیا ۔
مسٹر کمار نے کہاکہ لاک ڈاﺅن کا اچھا اثر پڑاہے اور کورونا انفیکشن میں کمی دکھ رہی ہے ۔ اس لئے بہار میں 25 مئی کے آگے ایک ہفتہ کیلئے یعنی یکم جون تک لاک ڈاﺅن جاری رکھنے کا فیصلہ لیا گیاہے ۔