the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ذرائع:

نئی دہلی: حکومت ہند کی کابینہ وزیر اسمرتی زبین ایرانی کی سرپرستی، وزارت اقلیتی امور کی ہدایات اور حج کمیٹی آف انڈیا کی قیادت میں حج 2024کی پرزور تیاریاں نہایت کی ذمہ داری سے جاری ہے۔ حج 2024نہایت منظم اور تمام تر سہولیات کے ساتھ پرسکون اور اطمینان بخش طریقہ سے مکمل ہوگا۔ چونکہ امسال وزیر کی سرپرستی میں عازمین کی سہولت کے لئے تمام انتظامات وقت سے پہلے شروع کردیئے گئے ہیں۔ وزیر اسمرتی ایرانی کی نگرانی میں اعلیٰ سطحی وفد سعودی عرب کا دورہ کرچکا ہے جس کا مثبت اثر حج کی تیاریوں پر پڑے گا۔ یہ اطلاع حج کمیٹی آف انڈیا نے ایک ریلز میں دی۔ ریلز میں حج کمیٹی آف انڈیا کے چیف ایگزیکیٹولیاقت علی آفاقی نے بتایا کہ حکومت ہند اور حکومت سعودی عرب کے معاہدے کے مطابق امسال ایک لاکھ 75ہزار25ہندوستانی مسلمان حج کی سعادت حاصل کریں گے۔ ان میں بذریعہ حج کمیٹی انڈیا ایک لاکھ40ہزار 25اور باقی خانگی آپریٹرس کے ذریعہ حج ادا کریں گے۔ آفاقی نے مزید بتایا کہ حج کمیٹی آف انڈیا میں تقریبا ایک لاکھ 74ہزار حج درخواستیں جمع ہوچکیں ہیں۔ حج کمیٹی آف انڈیا سے جانے والے عازمین کے لئے حج درخواست جمع کرنے کی آخری تاریخ 20دسمبر مقرر کی گئی تھی۔ جو بعد میں ریاستی حج کمیٹیوں، دیگر تنظیموں اور عازمیں کی درخواست وخواہش پر 15جنوری تک بڑھادی گئی تھی،15جنوری رات بارہ بجے تک آنے والی تمام درخواستوں کو جمع کیاگیا نیز ان درخواست دہندگاں کو بھی درخواست مکمل کرنے کی



ایک دن کی مزید اجازت دی گئی۔ جنھوں نے 15جنوری رات 12بجے تک حج کمیٹی آف انڈیا کی ویب سائٹ پر صرف اندراج کراگیا تھا۔ عازمین حج درخواست جمع کرنے کی تاریخ میں اب توسیع ممکن نہیں ہے چونکہ سہولیات کی فراہمی اور بہتر انداز میں تیاریوں کے لئے وقت س پہلے صحیح اعداد وشمار کی ضرورت حج انتظامات سے وابستہ ہر ایجنسی کو ہوتی ہے۔ مثلا ائیر لائنز کو تعداد کے اعتبار سے امبارکیشن پر ہوائی جہاز اور عملے کا بندوبست کرنا ہوتا ہے۔ رہائش اور ٹرانسپورٹ سے متعلق ذ مہ داران کے لئے اعداد وشمار بہت اہمیت رکھتے ہیں۔ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں رہائشی انتظامات اور منیٰ وعرفات میں خیموں کے لئے بھی صحیح تعداد کی جانکاری بہت اہم ہیں۔ تاخیر سے مستقبل کے انتظامات میں نہ صرف دشواری آئے گی بلکہ ہر چیز مہنگی بھی ہوتی جائے گی جس کا اثراور خمیازہ بھی عازمین کو بھگتنا پڑے گا۔ لیاقت علی آفاقی چیف ایگزیکیٹو حج کمیٹی آف انڈیا نے بتایا کہ نظام حج کی معمولی واقفیت رکھنے والے بھی بخوبی واقف ہیں کہ ملک کی بعض ریاستوں میں کوٹے سے زیادہ حج درخواستیں جمع ہوئیں ہیں۔ ان ریاستوں کا بچاہوا کوٹہ کمپیو ٹرائز طریقے سے زیادہ حج درخواستیں آنے والی ریاستوں  میں تقسیم  کردیا جاتا ہے۔ آفاقی نے مزید بتایا کہ عازمین سے اپیل کی گئی ہے کہ کسی پروپگنڈے اور افواہ کا شکار نہ ہوں، حج کمیٹی آف انڈیا اور پرائیویٹ ٹور آپریٹرکا کوٹہ سرکاری معاہدے کے تحت مقرر ہوتا ہے۔ اس کو ناکم کیا جاسکتا ہے نہ بڑھایا جاسکتا ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.