تمل ناڈو/2اکتوبر(ایجنسی) تمل ناڈو میں منگل کے روز ٹرین پٹری سے اترنے کے دو واقعات سامنے آئے ہیں۔ ایک حادثہ میں امباتو میں ایک شخص کی موت ہو گئی۔ جنوبی ریلوے نے بتایا کہ اس معاملہ میں افسران نے تحقیقات کے حکم دئے ہیں۔
18px; text-align: start;">جنوبی ریلوے کے افسران کے مطابق، امباتور میں ایک مال گڑی پیچھے کی طرف جانے لگی جہاں ایک بھاری بکسے سے ٹکرانے سے پہلے ایک بریک وین اورویگن پٹری سے اتر گئے۔ وہیں ایک دیگر حادثہ میں ایگمور ریلوے اسٹیشن پر یارڈ کی جانب جا رہی ایکسپریس ٹرین کا ایک خالی ڈبا منگل کو پٹری سے اتر گیا۔ جنوبی ریلوے کے افسران نے یہ اطلاع دی۔