کلکتہ 20/جنوری(یواین آئی)بنگال بی جے پی کے صدر دلیپ گھوش نے ایک بار پھر کہا ہے کہ ان کی حکومت ملک بھر میں این آرسی نافذ کرنے کے اپنے عہدپرقائم ہے اور بنگال میں رہنے غیر قانونی ایک کروڑ بنگلہ دیشیوں کو نکال باہر کیا جائے گا۔
بنگال میں شہریت ترمیمی ایکٹ کی حمایت میں
منعد ہونے والے ریلیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جولوگ شہریت ترمیمی ایکٹ کی مخالفت کررہے ہیں وہ بنگالی مخالف ہیں اور ”آئیڈیا اور آف انڈیا“ کے مخالف ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بنگال میں ایک کروڑ بنگالی مسلم غیر قانونی طریقے سے رہ رہے ہیں او ر انہیں ممتا حکومت 2روپے چاول سبسیڈی پر دے رہی ہے۔