نئی دہلی، 31 جنوری (یو این آئی) نربھیا کےساتھ اجتماعی زنا بالجبراور وحشیانہ قتل کے معاملے میں چاروں مجرموں کو پھانسی پر لٹکایا جانا ایک بار پھر ملتوی ہوگئی ہے۔
ان چاروں کو پہلے 22 جنوری کو پھانسی دی جانی تھی۔ مجرموں کے تعلق سے قانونی عمل کو پورا کرنے میں وقت لگنے سے پھانسی کی تاریخ کو بڑھا کر یکم فروری کردی گئی تھی۔ پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے آج اس معاملے میں شنوائی کے دوران اگلے حکم تک پھانسی کی سزا پر پابندی عائد کی گئی۔
جسٹس دھرمیندر رانا نے نربھیا
کےمجرموں کی سزاپر اگلے حکم تک روک لگا تے ہوئے کہا،’ اگلے حکم تک پھانسی ملتوی‘۔
چاروں مجرموں کی جانب سے مجرم ونے کی رحم کی عرضی صدر کے سامنے زیر التواء ہونے کا حوالا دیتے ہوئے پھانسی پر روک لگانے کا حکم دیا گیا تھا۔
شنوائی کے دوران تہاڑ جیل نے عدالت کے سامنے کہا کہ عدالت چاہے تو تینوں مجرموں کو متعینہ تاریخ کو پھانسی دی جاسکتی ہے۔ شنوائی کے دوران نربھیا کی ماں کی جانب سے پیش ہونے والے وکیل کی دلیل تھی کہ مجرم پھانسی سے بچنے کے لیے طرح طرح کے ہتھکنڈے اختیار کر رہے ہیں۔