5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟
کلکتہ: مغربی بنگال کی وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے پہلی مرتبہ مرکزی حکومت کے ذریعہ پیش کیے گئے ’’تین طلاق بل ‘‘ کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس بل کا مقصد نہ تین طلاق پر روک لگانا ہے اور نہ ہی مسلم خواتین کی فلاح بہبود ہے بلکہ اس بل کے ذریعہ بی جے پی سیاست کرنے کی کوشش کررہی ہے ۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے بیر بھوم میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت کا مقصد مسلم خواتین کے حقوق کی حفاظت نہیں بلکہ اس کی وجہ سے مسلم
خواتین کی پریشانیوں میں اضافہ ہی ہوگا اور بی جے پی اس پورے معاملے میں سیاست کررہی ہے۔
خیال رہے کہ لوک سبھا میں اس بل پر ترنمول کانگریس کی خاموشی کی وجہ سے مسلم حلقے کی جانب سے ترنمول کانگریس کی سخت تنقید کی جارہی تھی ۔بنگال میں مسلم آبادی کی شرح 27.01فیصد کے قریب ہے ۔خیا ل رہے کہ 22اگست 2017میں سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بنچ میں سے تین ججوں کے ذریعہ تین طلاق پر پابندی عاید کیے جانے کے بعد پہلی مرتبہ ممتا بنرجی نے اس مسئلے پر اپنی بات رکھی ہے ۔