: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
شیموگہ: وویکانند نے کہا تھا کہ میں کسی ایسے مذہب کو نہیں مانتا جو بھوکے کو کھانا نہ دیتا ہو۔ اورویویکا نند کی سالگرہ کے موقع پر چیف منسٹر سدارامیا نے کہا کہ ہم اپنے نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کو اپنے مستقبل کے لئے بااختیار بنانے کے لئے یووا ندھی اسکیم کا آغاز کر رہے ہیں تاکہ وہ نا امید سے نہ ہوں۔انہوں نے شیموگہ میں سینکڑوں نوجوانوں کی موجودگی میں ریاستی حکومت کی تاریخی گارنٹی ''یووانیدھی'' اسکیم کے افتتاح کے موقع پر ان خیالات کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ وہ اور ڈپٹی چیف منسٹر ڈی کے شیوکمار اور سرجے والا نے مکمل انتخابی منشور میں اعلان کردہ پانچ گارنٹی اسکیموں کو روبہ عمل لایا ہے۔سدرامیا نے کہاکہ کانگریس حکومت نے سماج کے تمام طبقات کے مسائل کے حل کے طور پر گارنٹی اسکیمیں وضع کی ہیں، خاص طور پر جب اشیائے خوردونوش کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں، خاص طور پر بے روزگاری اور کسانوں کا مسئلہ۔ ہم نے منشور میں اعلان کیا۔ ہم نے اعلان کے مطابق عمل درآمد کیا۔ پہلی گارنٹی اسکیم کی وجہ سے 130 کروڑ 28 لاکھ خواتین نے مفت سفر کیا ہے۔ حکومت ایک کروڑ 65 لاکھ خاندانوں کو 200 یونٹ تک مفت بجلی دے رہے ہیں۔ ان کروڑوں خاندانوں کو بجلی کا بل ادا نہیں کرنا پڑے
گا۔ اسی طرح حکومت ہر خاندان کو 5 کلو چاول، 5 کلو چاول کی رقم دے رہی ہے۔ اس کے علاوہ 1 کروڑ 17 لاکھ خواتین ہر ماہ 2000 روپے فراہم کئے جا رہے ہیں۔ ایسا کارنامہ پہلے کبھی نہیں ہوا۔ ہم نے یہ سب کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ کئے گئے تمام وعدوں کو پورا کیاگیا ہے۔آج ہم نے یووا ندھی اسکیم کو متعارف کیاہے۔ ہماری کوششیں نوجوان مردوں اور خواتین کو روزگار کے حصول کے لئے رقم اور ضروری ہنر مندی کی تربیت دے کر روزگار فراہم کرنے کی سمت میں جاری رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اس یووا ندھی سکیم کو نوجوانوں اور خواتین کے مستقبل کو تقویت دینے کے لئے روبہ عمل لارہے ہیں تاکہ وہ مایوسی کا شکار نہ ہوں۔ہم نے وویکانند کے یوم پیدائش پر یووا ندھی اسکیم کا آغاز کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس اسکیم کے لئے پہلے ہی 70 ہزار نوجوان مرد اور خواتین رجسٹرڈ ہو چکے ہیں۔ راجیو گاندھی نے ہمیشہ ملک کے نوجوانوں کے مستقبل کے لئے کام کیا۔ انہوں نے کہا کہ یووا ندھی اسکیم اور ہماری حکومت ان کی خواہش کی تکمیل کے لیے کام کرے گی۔اس لئے انہوں نے ہر نوجوان اور عورت پر زور دیا کہ وہ اس اسکیم کے لئے اپنا نام رجسٹر کرائیں اور اس سے فائدہ اٹھائیں۔چیف منسٹر سدرامیا نے کہا کہ کانگریس حکومت کا ایک ہی مقصد ہے ریاست میں سبھی طبقات کو ترقی حاصل ہو۔