5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟
نئی دہلی: دہلی ہائی کورٹ نے نئی حج پالیسی کے معاملے میں مرکزی حکومت اور مرکزی حج کمیٹی کو نوٹس بھیج کر 11 اپریل تک جواب طلب کیاہے۔ ایگزیکٹو چیف جسٹس گیتا متل اور جسٹس ہری شنکر کی بنچ نے نئی حج پالیسی کو چیلنج کرنے والی عرضی پر آج سماعت کرتے ہوئے وزارت اقلیتی امور ، وزارت سماجی انصاف و تفویض اختیارات اور حج کمیٹی کو نوٹس بھیجا ہے۔
Nastaliq", arial, sans-serif; text-align: right; background-color: rgb(255, 255, 255);">ایڈو کیٹ گورو بنسل کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ نئی حج پالیسی کی چند تجاویز آئین کے آرٹیکل 14، 21 اور 25 کے تحت دی گئی حق مساوات اور مذہبی آزادی کے حق کے خلاف ہیں۔ اقلیتی بہبود کی وزارت کی کمیٹی کی رپورٹ کے بعد نئی حج پالیسی میں جسمانی اور ذہنی طور پر معذور لوگوں کے حج کے لئے جانے پر روک لگا دی گئی ہے۔ یہ پالیسی 2018 سے 2022 تک کے سفر کے لئے ہے۔