سری نگر، 17 اپریل (یو این آئی) جموں و کشمیر کا 86 کلو میٹر تاریخی مغل روڈ کو تازہ برفباری اور سڑکوں کی پھسلن کی وجہ سے بند کردیا گیا تھا ، جسے آج صبح ایک جانب سے آمدورفت کے لئے کھول دیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ لداخ کو
جوڑنے والی 300 کلو میٹر سری نگر-جموں قومی شاہراہ کو بھی گاڑیوں کی آمدورفت کے لئے کھول دیا گیا ہے۔
ٹرانسپورٹ پولیس کے افسر نے آج یو این آئی سے بات چیت کے دوران بتایا کہ مغل روڈ پر گاڑیوں کی آمدورفت شروع ہوگئی ہے۔