: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
حیدرآباد: حیدرآباد دکن سے شائع ہونے والا معروف اردو اخبار روزنامہ اعتماد کی آج 18ویں سالگرہ نہایت ہی جوش وخروش کے ساتھ منائی گئی۔ واضح رہے کہ 20 دسمبر 2005 کو روزنامہ اعتماد کا آغازہواتھا۔ جبکہ سال 2002 میں ہی اخبار کا رجسٹریشن ہوچکا تھا۔ اخبار کے افتتاحی پروگرام میں اس وقت کے چیف منسٹر ڈاکٹر وائی ایس راج شیکھر ریڈی اورسابق چیف منسٹر این چندرابابو نائیڈونے شرکت کی تھی۔ جنوبی ہند بالخصوص حیدرآباد دکن میں اردو صحافت کی ایک طویل تاریخ رہی ہے۔ لیکن روزنامہ اعتماد کی اشاعت کے بعد اردو صحافت میں انقلاب آیا۔ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال، معیاری طباعت واشاعت، وقت پر گھروں تک دستیابی کے علاوہ
صحافتی اقدار مبنی خبروں کی وجہ اعتمار اخبار کو کم وقت میں کافی مقبولیت حاصل ہوئی۔ نہ صرف حیدرآباد، تلنگانہ بلکہ آندھراپردیش، مہاراشٹر اورکرناٹک کے علاوہ قومی اور بین الاقوامی سطح پر روزنامہ اعتماد کو کافی شوق سے پڑھا جاتاہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ اردو روزنامہ اعتماد کے تحت اخبار کے نام سے اردو اورانگریزی ویب سائیٹ کے علاوہ یوٹیوب چینل بھی چلایا جارہا۔ ویب سائیٹ اوریوٹیوب چینل بھی عوام میں کافی مقبول وعام ہے۔ روزنامہ اعتماد کی 18ویں سالگرہ پر اخبار کے چیف ایڈیٹر جناب برہان الدین اویسی کوکل ہند مجلس اتحادالمسلمین کے لیڈروں ،عوامی نمائندوں کے علاوہ دیگرقائدین، دانشوروں اور اخبار کے اسٹاف نے مبارکباد دی اورنیک تمناوں کااظہارکیا۔