نئی دہلی ، 23 جون (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے آج اولمپک ڈے کے موقع پر ملک کی جانب سے ٹوکیواولمپک مقابلوں میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کے نیک خواہشات کا اظہار کیا بدھ کے روز ایک ٹویٹ پیغام میں وزیر اعظم نے کہا’’آج اولمپک ڈے کے موقع پر میں ان تمام لوگوں کی ستائش کرتا ہوں جنہوں نے گزشتہ برسوں کے دوران اولمپکس میں ہندوستان کی نمائندگی کی۔ ہمارے
ملک کو کھیلوں میں ان کی شراکت اور دوسرے کھلاڑیوں کو متاثر کرنے کی ان کی کوششوں پر فخر ہے۔
ایک اور ٹویٹ میں ، انہوں نے کہا ’’ٹوکیو اولمپکس چند ہفتوں میں شروع ہونے والا ہے۔ ہماری ٹیم جو بہترین ایتھلیٹوں پر مشتمل ہے، نیک خواہشات کا اظہار ۔ اسی دوران ’مائی کوئز‘پر ایک دلچسپ کوئز جاری ہے۔ میں خاص طور پر نوجوان دوستوں سے گزارش کرتا ہوں کہ اس میں حصہ لیں‘‘۔