سری نگر،23 فروری (ایجنسی) نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے بیرون ریاست کشمیریوں کی ہراسانی پر خاموشی توڑنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اب آئندہ ایسے واقعات رونما نہیں ہوں گے۔
Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">واضح رہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے راجستھان میں ایک ریلی سے خطاب کے دوران کہا کہ ہماری جنگ کشمیریوں کے خلاف نہیں بلکہ کشمیر کے لئے ہے۔ سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ٹویٹ کے ذریعے ردعمل ظاہرکرتے ہوئے کہا 'شکریہ نریندر مودی صاحب آج آپ نے ہمارے دل کی بات کہہ دی'۔ انہوں نے ایک اور ٹویٹ میں کیا کہ پلوامہ خود کش حملے اور بیرون ریاست کشمیریوں کو اس کا خمیازہ بھگتنے کے زائد از ایک ہفتے کے بعد بالا آخر وزیر اعظم نے خاموشی توڑ دی ہے۔