سری نگر، 24 مارچ (یو این آئی) جموں و کشمیر حکومت نے منگل کے روز سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی نظر بندی قریب 8 ماہ بعد ختم کردی قبل ازیں حکومت نے نیشنل کانفرنس کے صدر و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی نظر بندی
13 مارچ کو ختم کردی تھی۔
جموں وکشمیر حکومت کے ترجمان روہت کنسل نے منگل کے روز اپنے ٹویٹر ہینڈل پر عمر عبداللہ کی رہائی کا اعلان کرتے ہوئے کہا: 'حکومت نے شری عمر عبداللہ کی نظر بندی کے خاتمے کے احکامات جاری کئے ہیں'۔