سری نگر 14 اکتوبر (یو این آئی) نیشنل کا نفرنس کے نائب صدر عمر عبد اللہ 16 اکتوبر کو عہدے اور رازداری کا حلف اٹھائیں گے۔ راج بھون سری نگر کی جانب سے جاری کئے گئے ایک حکم نامے کے مطابق
عمر عبد اللہ بدھ کے روز وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لیں گے۔
حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ جھیل ڈل کے کنارے پر واقع ایس کے آئی سی سی میں صبح ساڑھے گیارہ بجے کے قریب حلف برداری کی تقریب منعقد ہو گی۔