سری نگر ، 13 اپریل (یو ا ین آئی) نیشنل کانفرنس کے کارگذار صدر عمر عبداللہ نے ریاستی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کے معصوم بچوں کی عصمت دری میں ملوث افراد کے لئے موت کی سزا دلانے والے قانون کو لانے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔
انہوں نے مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے
ایک ٹویٹ میں کہا ’یہ بہت اچھا ہے کہ محبوبہ مفتی اپوزیشن جماعتوں کی تجاویز کو سننے کے لئے تیار ہیں۔
میرے ساتھی دیویندر سنگھ رانا (نیشنل کانفرنس صوبائی صدر جموں) نے بچوں کی عصمت دری کے ملوثین کو موت کی سزا دلانے والے قانون کے لئے اسمبلی میں بل پیش کرنے کا اعلان کیا تھا۔