مسقط/13فروری(ایجنسی) وزیراعظم ہند نریندر مودی نےاپنے عمان کے دورے کو مغربی ایشیائی ملک کےہندستان کے تعلقات کے نئے عہد کے آغاز پر محمول کرتے ہوئے وزیراعظم ہند نے آج کہا کہ اس دورہ سے ہندستان اورعمان کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری سمیت تعلقات کے ہر شعبہ کو ٹھو س فروغ حاصل ہوگا۔ عمان کے دو روزہ دورے کے بعد مسقط سے روانہ ہوتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ وہ عمان کے دورہ سے تادیرمحظوظ ہوں گے۔
style="font-family: " jameel="" noori="" nastaleeq";="" font-size:="" 18px;="" text-align:="" start;"="">
پی ایم مودی نے کہا کہ اس دورے نے دونوں ملکوں کے کاروبار کرنے والوں کے صدیوں پرانے تعلقات کو مہمیز لگائی ہے اور تجارت اور سرمایہ کاری سمیت تعلقات کے ہر شعبہ میں خاصی پیش رفت ہوگی۔شاندار میزبانی کے لئے عمان کے سلطان قابوس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے وزیرا عظم نے کہا کہ اس میزبانی نے اس دورے کو یادگار بنادیا ہے ۔