نئی دہلی، 20 دسمبر (یواین آئی)وزیراعظم نریندر مودی نے معیشت کے بارے میں جمعہ کو یہ یقین دلایا کہ پہلے بھی نشیب و فراز آئے ہیں اور ہر بار ملک پہلے سے بھی زیادہ مضبوط ہو کر ابھرا ہے۔ اس لئے اس بار بھی ہندوستان نئی مضبوطی اور نئی طاقت کے ساتھ ابھرے گا ا ور تیزی سے آگے بڑھے گا مسٹر مودی نے صنعتی دنیا کو یقین دلایا کہ پرانی کمزوری پر قابو پالیا گیا ہے اور اب وہ کھل کر فیصلہ کریں، خرچ کریں اور پیداوار اور روزگار بڑھا کر 50 کھرب ڈالر کی معیشیت کی تعمیر میں اپنا نہایت اہم رول ادا کرے انہوں نے یہاں وگیان بھون میں تجارت اور صنعتی تنظیم ایسوچیم کی 100 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد اجلاس
سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ معیشت کے بارے میں آج کل جو بحث ہو رہی ہے اس سے وہ بخوبی واقف ہیں۔ جو بھی کہا جاتا ہے اس پر ردعمل ظاہر کرنے کے بجائے ہر بات سے اچھائی کے پہلو کو چن کر اس کے سہارے آگے بڑھنے کی کوشش کررہے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ اس بحث و مباحثہ کے بیچ اگر وہ لوگ یاد کریں کہ ایک وقت ایک سہ ماہی میں مجموعی گھریلو پیداوار ( جی ڈی پی) 3.5 فیصد تک گرگئی تھی۔ صارفین کا عدد اعشاریہ 9.4، افراطزر 7.3، تھوک عدد اعشاریہ 5.2 اور سرکاری خسارہ 5.6 فیصد کی سطح پر چلا گیا تھا۔ جی ڈی پی کے سارے پیمانہ نہایت مایوس کن سطح پر پہنچ گئے تھے اور اس وقت کی حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی تھی۔