the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ذرائع:

حیدرآباد:ڈپٹی چیف منسٹر وریاستی وزیربرقی ملو بھٹی وکرمارکا نے جمعرات کو محکمہ توانائی اور پاور یوٹیلیٹیز کے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ پیشگی منصوبہ بندی کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ بجلی کی مناسب پیداوار اور فراہمی ہو۔
سکریٹریٹ میں اس موضوع پر ایک جائزہ میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے بھٹی وکرامارکا نے کہا کہ سنٹرل الیکٹرسٹی اتھاریٹی کے مطابق، ریاست میں بجلی کی مانگ میں 2031-32 تک کے سالوں میں اضافہ بڑے پیمانے پراضافہ ہوسکتاہے اوربرقی محکمہ کو اس کے لئے منصوبہ بندی کرنے کے علاوہ طلب کو پورا کرنے کے اقدامات کئے جائیں۔
انہوں نے کہاکہ سی ای اے نے گزشتہ سال



بجلی کی طلب میں 58.7 فیصد اضافے کی پیشن گوئی کی تھی اور کہا تھا کہ زراعت اور آبپاشی وہ شعبے ہیں جہاں مانگ سب سے زیادہ بڑھے گی۔ سی ای اے نے اندازہ لگایا کہ ریاست تلنگانہ کو 2031-32 تک 1,20,549 ملین یونٹس کی ضرورت ہوگی، جو کہ 2023 میں تقریباً 70,000 ملین یونٹس سے زیادہ ہے۔
ریاستی وزیر نے راماگنڈم میں این ٹی پی سی کے فیز II پروجیکٹ کو 2,400 میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ منچیریال کے جئے پور منڈل میں سنگارینی کولیریز کمپنی لمیٹڈ کے ذریعے 800 میگاواٹ کے تھرمل پلانٹ پر کام شروع کرنے کے لئے اقدامات کرنے کی ہدایت دی۔
انہوں نے عہدیداروں کو یہ بھی ہدایت دی کہ آنے والے موسم گرما میں بجلی کی مناسب فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.