: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 4 مارچ (یو این آئی) صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے حکام سے کہا ہے کہ ڈیٹا سے چلنے والے نظام کارکردگی کو بڑھا سکتے ہیں لیکن وہ ہمدردی اور دیانتداری کی جگہ نہیں لے سکتے اور اس لیے ان کی پالیسیوں اور اقدامات کا مقصد سب کی ترقی، خاص طور پر پسماندہ اور کمزور طبقوں کی ترقی ہونا چاہیے۔
محترمہ مرمو نے آج یہاں راشٹرپتی بھون میں انڈین ریونیو سروس کے ٹرینی افسران کے 78 ویں بیچ سے ملاقات کے دوران ان خیالات کا اظہار کیا۔
صدر
جمہوریہ نے کہا کہ انڈین ریونیو سروس کے افسران کی حیثیت سے وہ اس بات کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے کہ اس ضروری وسائل کو منصفانہ ، موثر اور شفاف طریقے سے جمع کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں انفراسٹرکچر بڑھ رہا ہے ، ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی خلا کو ختم کر رہی ہے اور اقتصادی مواقع پہلے سے کہیں زیادہ قابل رسائی ہیں۔ ترقی کے پائیدار اور جامع ہونے کے لیے وسائل کا موثر اور منصفانہ انتظام کیا جانا چاہیے اور شہریوں کو نظام پر بھروسہ کرنا چاہیے۔