the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
نئی دہلی،8مارچ(ایجنسی)صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند نے کہا ہے کہ حالیہ برسوں میں حکومت نے مالی نظام کو درست کرنے کے لئے کئی اقدامات اٹھائے ہیں اور نوٹ بندی ،انکم ڈکلیریشن اسکیم اور بے نامی جائیداد امتناعی قانون میں ترمیم جیسے قدم معیشت کو اور شفاف بنانے کے تئیں لوگوں اور حکومت کی قوت ارادی کو ظاہر کرتے ہیں۔

صدر جمہوریہ نے جمعہ کو یہاں انڈین ریوینیو سروسز (آئی آر ایس)کے 72ویں بیچ کے ٹرینی افسروں سے راشٹرپتی بھون میں ملاقات کے دوران یہ بات کہی۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے ذریعہ کئے گئے اقدامات سے کالے دھن پر بھی پابندی لگی ہے۔کالے دھن سے لڑائی میں آئی آر ایس افسران کو اہم سپاہی بتاتے



ہوئے انہوں نے کہا کہ ہندوستان دنیا میں سب سے تیزی سے بڑھتی ہوئی معیشت ہے۔آنے والے برسوں میں اس کی مجموعی گھریلو پیداوار دوگنا زیادہ ہونے کی امید ہے۔اس سے چوطرفہ امکانات پیدا ہوں گے۔


انہوں نے کہاکہ اس سے آمدنی کے ٹیکس میں اضافہ ہوگا اور محصولات افسران کے چیلنجز بڑھ جائیں گے۔انہیں ملک کے اقتصادی وسائل کو آسان بنانے میں چیلنجوں سے نمٹنے کی ضرورت پڑےگی۔صدر جمہوریہ نے کہاکہ عام آدمی کو ایڈمنسٹریٹو افسروں خصوصاً آئی آر ایس افسروں سے کافی امیدیں ہیں۔یہ افسر حکومت اور شہریوں کے درمیان اہم کڑی ہیں اور انہیں یہ نہیں بھولنا چاہئے کہ عام لوگوں سے ہی انہیں ان کی خدمت کرنے کی طاقت اور اختیار ملتے ہیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.