the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
بھونیشور،29مئی(ایجنسی)بیجو جنتا دل(بی جے ڈی)کے سربراہ نوین پٹنائک نے بدھ کو یہاں ایگزیبیشن گراؤنڈ میں مسلسل پانچویں مرتبہ اڈیشہ کے وزیراعلی کے عہدے کا حلف لیا۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے اڈیشہ کی سیاسی تاریخ میں ایک ریکارڈ بنا لیا ہے۔
گورنر پروفیسر گنیشی لال نے ایک خصوصی تقریب میں مسٹر پٹنائک کو عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔حلف دلانے کی یہ تقریب پہلی بار راج بھون سے باہر آئی ڈی سی او ایل ایگزیبیشن گراؤنڈ میں منعقد کی گئی۔
مسٹر پٹنائک کے وزیراعلی کا حلف لینے کے بعد حکومت کے 11وزرائے کابینہ اور نو ریاستی وزرا نے بھی حلف لیا۔
وزیراعظم نریندرمودی نے



اڈیشہ کے وزیراعلی کے طوپر پانچویں مرتبہ حلف لینے والے مسٹر پٹنائک کو مبارکباد دی۔
مسٹر مودی نے ٹویٹ میں لکھا،’’نوین پٹنائک جی کو اڈیشہ کے وزیراعلی کے طورپر حلف لینے پر مبارکباد۔لوگوں کی امیدوں کو پورا کرنے میں انہیں اور ان کی ٹیم کو مبارکباد۔میں اڈیشہ کی ترقی کےلئے مرکزسے پورا تعاون دینے کی یقین دہانی کرتا ہوں۔‘‘
یہاں ایگزیبیشن گراؤنڈ میں حلف برداری کی تقریب کے دوران مشہور مصنفہ اور مسٹر پٹنائک کی بہن گیتا مہتا بھی موجود رہیں۔مسٹر پٹنائک کے ساتھ ان کے 20وزیروں نے بھی حلف لیا۔انہوں نے اڈیشہ میں مسلسل پانچویں مرتبہ وزیراعلی بنے رہنے کا ریکارڈ بنایا ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.