بھوبنیشور/وشاکھاپٹنم11اکتوبر(ایجنسی)سمندری طوفان تتلی آج صبح اوڈیشہ کے ساحل سے ٹکراگیا۔اس طوفان کی شدت کافی زیادہ ہے جس کے نتیجہ میں کئی
درخت اکھڑگئے اور طیاروں کی آمدورفت بھی متاثر ہوئی ۔
محکمہ موسمیات نے کہاکہ جمعرات کی صبح تقریبا5.30بجے یہ طوفان ٹکرایا ۔اس طوفان کے سبب اوڈیشہ کے گنجم اور گجپتی اضلاع میں بجلی کی سپلائی
بری طرح متاثر رہی اور سڑکوں سے رابطہ ٹوٹ گیا۔
style="font-family: "Jameel Noori Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">اوڈیشہ اسٹیٹ ایمرجنسی سنٹر کے افسر صورتحال پر نظر بنائے ہوئے ہیں۔اس طوفان کا اثر شمالی آندھراپردیش میں بھی دیکھا گیاجہاں ریاستی حکومت نے 18اضلاع میں ریڈ الرٹ جاری کردیا تھا۔طوفان کے زیراثر سریکاکلم،وجئے نگرم اور وشاکھاپٹنم میں شدید بارش ہورہی ہے جس کے پیش نظر حکومت نے ریڈ الرٹ جاری کردیا ہے۔کلنگاپٹنم ،بھیمونی پٹنم،وشاکھاپٹنم،گنگاپورم کی بندرگاہ پر خطرہ کا نشان 10لگادیا گیا ہے۔
طوفان کے سبب ساحل سے اونچی لہریں اٹھ رہی ہیں۔طوفان سے خبردار کرنے والے مرکز نے بتایا کہ آج شام تک بھی اے پی کے کئی علاقوں میں شدید بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔محکمہ موسمیات کی شدید بارش کی پیش گوئی کے سبب تعلیمی اداروں کو تعطیل کا اعلان کیا گیا تھا۔طوفان کے سبب اے پی کا ضلع سریکاکلم تاریکی میں ڈوب گیا۔