the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی، 24 مئی (یو این آئی) خلیج بنگال سے اٹھنے والے گردابی طوفان یاس سے نمٹنے کے لئے اڈیشہ کی پرادیپ بندرگاہ اور مغربی بنگال کی شیاما پرساد مکھرجی بندرگاہ میں وسیع پیمانے پر تیاریاں کی جارہی ہیں بندرگاہ اور جہاز رانی کی وزارت نے پاردیپ پورٹ کے صدر ونیت کمار کے حوالے سے کہاکہ یاس طوفان میں موسلادھار بارش ہونے اور تیز ہوائیں چلنے کی توقع ہے جس کے پیش نظر انتظامیہ نے حالات سے نمٹنے کے لئے تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پرادیپ بندرگاہ کے آس



پاس نشیبی علاقوں سے دو ہزار سے زیادہ افراد کو عارضی راحتی کیمپ میں منتقل کیا جارہا ہے اور سماجی دوری کا خیال رکھتے ہوئے ان کے لئے راشن، تیار شدہ کھانا، پینے کا پانی، ماسک اور سنیٹائزر کا انتظام کیا جارہا ہے۔
مغربی بنگال میں شیاما پرساد مکھرجی بندرگاہ کے عہدیداروں نے بتایا کہ سمندری طوفان یاس سے لوگوں بچانے اور املاک کی حفاظت کے لئے تمام ضروری اقدامات کئے جارہے ہیں۔ اس سلسلے میں ہدایات کی پابندی کی جارہی ہے اور کسی کو بھی سمندر میں جانے کی اجازت نہیں ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.