: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی/1ڈسمبر(ایجنسی) سابق امریکی صدر براک اوباما نے آج نئی دہلی میں ہندوستان ٹائمز کے سربراہی اجلاس کے 15 ویں ایڈیشن سے خطاب کیا۔ اس میں ملک کا تاجر طبقہ اور سرکردہ شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
مسٹراوباما نے اپنے خطاب میں ہندوستان میں مذہبی ہم آہنگی پر زور دیتے ہویے مذہبی بنیادوں پر ملک کی تقسیم پرتشویش کا اظہار کیا ۔انھوں نے کہا کہ معاشرے کو مضبوط بنانے میں سیاستداں کا اہم رول
ہوتا ہے۔ملک میں اگر مذہبی اتحاد قائم ہو تو یہ حکومت کو بھی طاقت اور مضبوطی فراہم کرےگا۔۔
مسٹر اوباما نے زور دے کر کہا کہ ہندوستانی حکومت کو مسلمانوں کی تعمیر و ترقی پر خاص دھیان دینا چاہیے جو خود کو ہندوستانی سمجھتے ہیں۔
اوباما نے کہا کہ انہوں نے 2015 میں ہندوستان کے اپنے آخری سرکاری دورے کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ ذاتی ملاقات میں مذہبی رواداری پر عمل کرنے کی ضرورت پر زور دیا تھا۔انھوں نے مذہب اور ذات پات کے نام پر سماج کی تقسیم کو مہلک بتایا۔