: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 10 جون ( یواین آئی) ملک میں کورونا وائرس کا قہر مسلسل بڑھ رہا ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک بار پھر کورونا وائرس کے 9985 کیسز سامنے آئے جس سے متاثرین کی تعداد پونے تین لاکھ سے زائد ہو گئی اور اس دوران 279 افراد ہلاک ہوگئے جس سے ہلاک شدگان کی تعداد 7745 ہو گئی ۔ مرکزی وزارت برائے صحت اور خاندانی کی طرف سے بدھ کے روز جاری عداد و شمار کے مطابق 9985 نئے کیسزکو ملا کر ملک میں کوروناوائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 276583 ہو گئی جبکہ اس وبا سے
7745 افراد اب تک ہلاک ہو چکے ہیں۔ ملک میں فی الوقت کورونا وائرس کے 133632 کیسز ہیں ،جبکہ 135206 افراد اس وبا سے صحت یا ب ہو گئے ہیں ۔ مہاراشٹر اس ملک میں سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ ریاست میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 2259 نئے کیسز درج کئے گئے اور 120 افراد ہلاک ہو ئے ہیں، جس کے ساتھ متاثرین کی تعداد 90787 ہو گئی اور اس مہلک وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر3289 ہو گئی ہے۔ اس دوران ریاست میں 1663 افراد اس وبا سے روبہ صحت ہوئے ہیں جس سے صحت یاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 42638 ہوگئی۔