نئی دہلی، یکم جون (یواین آئی) ملک میں كورونا وائرس کے نئے کیسز میں دن بہ دن ہو رہے اضافہ سے متاثرین کی کل تعداد 1.90 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے اور ہندوستان سب سے زیادہ متاثر ممالک کی فہرست میں فرانس اور جرمنی کو پیچھے چھوڑ کر ساتویں مقام پر پہنچ گیا ہے۔
مرکزی صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کی جانب سے پیر کو جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 8392 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 1،90،535 ہو گئی۔اس دوران مزید 230 افراد کی موت کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 5394 ہو گئی۔ صحت مند ہونے کے
مقابلے میں نئے کیسزکی شرح زیادہ ہونے کی وجہ سے فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر 93،322 ہو گئی ہے۔
دنیا میں کورونا وائرس سے متاثر ممالک کی فہرست میں امریکہ پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وبا سے اب تک 17،90،172 لوگ متاثر ہوئے ہیں جبکہ 1،04،381 اموات ہو چکی ہے. اس کے بعد برازیل (5.14 لاکھ)، روس (4.5 لاکھ)، برطانیہ (2.76 لاکھ)، اسپین (2.39 لاکھ)، اٹلی (2.32) اور ہنووستان (1.90 لاکھ) ہے۔
ملک میں مہاراشٹر، تمل ناڈو، دہلی اور گجرات میں وائرس کے سب سے زیادہ کیسز سامنے آئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ان چار ریاستوں میں پانچ ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔