the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی،14 جولائی (یواین آئی) کوروناوائرس کی خوفناک صورتحال کے درمیان تیسرے دن بھی ملک میں 28 ہزار سے زیادہ نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس سے کورونا متاثرین کی تعداد 9.06 لاکھ سے متجاوز کرچکی ہے اور اس دوران 550 سے زیادہ افراد کی موت ہے۔
منگل کے روز صحت و خاندانی بہبود کی وزارت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 28498 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ، جس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 9،06،752 ہوگئی ہے۔ اس سے قبل اتوار کو 28،637 اور پیر کو 28،701 کیسز رپورٹ ہوئے تھے اور ان کے مقابلہ میں متاثرین کی تعداد میں معمولی کمی واقع ہوئی ہے۔
کورونا وائرس کے تیزی سے بڑھتے ہوئے کیسز کے درمیان راحت پہنچانے والی



بات یہ ہے کہ اس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں بھی مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 17،989 مریض شفایاب ہو چکے ہیں جس سے یہ تعداد بڑھ کر5،71،460ہوگئی ہے۔ ابھی ملک میں کورونا وائرس کے 3،11،565 فعال کیسز ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 553ہلاکتوں کے بعد مجموعی تعداد 23،727 ہوگئی ہے۔
ملک میں کورونا وائرس سے سب زیادہ متاثر ریاست مہاراشٹر ہے جہاں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 6497 نئےکیسزرپورٹ کئے گئے جس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2،60،924 ہوگئی ہے۔ اسی عرصہ کے دوران 193 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ اب اس ریاست میں ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 10،482 ہوگئی ہے۔ اسی کے ساتھ ہی 1،44،507 افراد جان لیوا وبا سے شفایاب ہوئے ہیں۔
جری،یواین آئی،اظ
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.