نئی دہلی (یواین آئی) دنیا بھرمیں جہاں گزشتہ دودہائیوں میں بچہ مزدوروں کی تعداد بڑھ کر 16 کروڑہوگئی ہے وہیں گزشتہ چاربرسوں میں ہی ان کی تعداد 84 لاکھ بڑھی ہے۔
ہفتہ کو ورلڈ ڈے اگینس چائلڈ لیبر کے موقع پر انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن (آئی ایل او) اوریونیسیف کی
جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق 2000 اور 2016 کے وقفے میں بچہ مزدوروں کی تعداد 94 لاکھ کی گراوٹ آئی تھی، لیکن بعد کے سالوں میں مسلسل اضافہ ہوا اوریہ سلسلہ اب بھی جاری ہے۔
رپورٹ میں وارننگ دی گئی ہے کہ کورونا دور میں 2022 کے آخر تک 90 لاکھ اضافی بچے بچہ مزدور بن سکتے ہیں۔