حیدر آباد 5 اگست (یو این آئی) سرمایہ کاری کو راغب کرنے کیلئے امریکہ کے دورہ میں مصروف وزیر اعلی تلنگانہ ریونت ریڈی نے واضح کیا ہے کہ تلنگانہ میں کانگریس پارٹی کی جیت میں این آر آئیز کا اہم رول رہا ہے۔
انہوں نے نیو
جرسی میں این آر آئیز سے خطاب کرتے ہوئے الزام لگایا کہ فاضل بجٹ والی ریاست کو سابق حکمرانوں نے قرض والی ریاست میں تبدیل کر دیا۔
انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ دس سال کی تباہی کے بعد تلنگانہ کی ترقی کے لیے این آرائیز بعد کا تعاون ضروری ہے۔