: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی‘ 20نومبر (یو این آئی)وزیر داخلہ امت شاہ نے آج راجیہ سبھا میں کہا کہ غیر قانونی لوگوں کی شناخت کے لئے پورے ملک میں قومی شہری رجسٹر(این آر سی) نافذ ہوگا ور اس میں تمام مذاہب اور فرقوں کے لوگوں کو شامل کیا جائے گا مسٹر شاہ نے ایوان میں وقفہ سوالات کے دوران ایک ضمنی سوال کے جواب میں یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں میں این آرسی اور شہریت قانون میں ترمیم کے سلسلے میں تذبذب ہے جب کہ دونوں الگ الگ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کی ہدایت پر آسام میں این سی آر نافذ کیا جارہا ہے اور یہ
دراندازوں کی شناخت کرنے کے لئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب پورے ملک میں این آر سی نافذ ہوگا تو آسام میں بھی یہ عمل دوبارہ ہوگا انہوں نے کہا کہ آسام میں این آر سی سے باہر رہ گئے لوگوں کی پوری مدد کی جائے گی اور ان کے لئے ریاست کی ہر تحصیل میں ایک اپیلیٹ قائم کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غریب لوگوں کو آسام حکومت قانونی امداد فراہم کرائے گی انہوں نے کہا کہ شہریت قانون کی مجوزہ ترمیم میں پاکستان‘ بنگلہ دیش اور افغانستان سے ہندوستان آئے ہندو‘ سکھ‘ بودھ‘ جین اور پارسی مذہب کے لوگوں کو ہندوستانی شہریت دینے کا التزام ہے۔